نئی دہلی: مرکزی وزیر اور بیگوسرائے سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گری راج سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ کیا ہے، جس میں وہ گوشت کی دکان کی تشہیر کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ لوگوں سے جھٹکا گوشت کھانے کی اپیل کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مرکزی وزیر نے لکھا کہ میں نے بیگوسرائے میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں جھٹکا گوشت کی دکان کھولنے کیلئے حوصلہ افزائی کی ہے۔ آئندہ وقت میں مزید جھٹکا گوشت کی دکانیں کھولی جائیں گی اور ان کو وسعت دی جائے گی، اور میں ذاتی طور پر ان دکانوں کی تشہیر کروں گا۔ویڈیو میں گریراج سنگھ کہہ رہے ہیں، میں تمام ہندوؤں سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے مذہب کی حفاظت کریں، لوگ اپنے مذہب کی حفاظت کریں۔ ہمارے دھرم میں جھٹکا ہے اس لئے ہم جھٹکا گوشت کھائیں گے۔ جو حلال کھاتے ہیں، وہ حلال کھائیں، ہم انہیں منع کرنے نہیں جائیں گے۔