’’جہادی دلہن ‘‘شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت منسوخ

   

لندن۔ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی نژاد برطانوی لڑکی جس نے دولت اسلامیہ گروپ میں شمولیت کیلئے 2015ء میں فرار ہوکر شام کی راہ لی تھی اور وہاں پہنچ کر ایک اسلامی انتہا پسند سے شادی بھی کرلی تھی، اس کی شہریت برطانوی حکومت نے کالعدم کردی ہے جس کے بارے میں لڑکی کا کہنا ہے کہ برطانوی حکومت نے اس کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
19 سالہ شمیمہ بیگم جس نے برطانیہ واپس ہونے کی خواہش ظاہر کی تھی، کے برطانیہ داخلے پر منگل کے روز پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 19 فروری کو برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید نے شمیمہ بیگم کے ارکان خاندان کو ایک مکتوب تحریر کرتے ہوئے انہیں مطلع کیا کہ انہوں (ساجدہ جاوید) نے شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت منسوخ کرنے کا حکم دیا ہے۔