جی ایچ ایم سی الیکشن :کامیاب امیدواروں کا گزٹ نوٹیفکیشن

   

حیدرآباد : ریاستی الیکشن کمیشن نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں پر مشتمل گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہیکہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے نتائج 4 ڈسمبر کو جاری ہوئے۔ موجودہ جی ایچ ایم سی کونسل کی میعاد 10 فبروری کو مکمل ہورہی ہے۔ جنوری کے اواخر تک میئر کے انتخاب کیلئے تاریخ مقرر ہوگی۔