حیدرآباد۔بلدیہ گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں جیسے جیسے شدت پیدا ہورہی ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا(ای سی ائی)کی جانب سے جاری کردہ کویڈگائیڈ لائنس پوری طرح نظر انداز کردئے جارہے ہیں اورلوگ بھاری تعداد میں بغیر ماسک پہنے او رسماجی دوری کو طاق پر رکھ کر اکٹھا ہورہے ہیں۔
کئی قائدین جس میں تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آ رایس) کے کارگذار صدر کے ٹی راما راؤ‘ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی (ٹی پی سی سی) کے کارگذار صدر ریونت ریڈی‘ بی جے پی تلنگانہ صدر بنڈی سنجے‘ نظام آباد رکن پارلیمنٹ دھرم پوری اروندر روڈ شوز میں حصہ لے رہے ہیں اور فخریہ انداز میں عوام کا اژدھام اکٹھا ہونے کا اعلان کررہے ہیں
జగద్గిరి గుట్టలో ప్రచారం .. అడుగడుగునా నీరా’జనం’
Overwhelming reception in Jagadgirigutta ..#GHMCWithBJP #TRSFailedGHMC pic.twitter.com/2tL8KLwmqD
— Arvind Dharmapuri (@Arvindharmapuri) November 23, 2020
Youth of Hyderabad turned up in large numbers for rallies in Qutbullapur, Jubilee Hills & Madhpur-Lingampally
Most of BJP candidates for upcoming GHMC polls are youngsters. This has galvanized the support of youngsters to BJP. They'll vote for a new Hyderabad#ChangeHyderabad pic.twitter.com/AQN9PqkNxP
— Tejasvi Surya (@Tejasvi_Surya) November 23, 2020
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے دوران بھی کئی امیدوار بالخصوص ٹی آر ایس اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین(اے ائی ایم ائی ایم) نے ریالیاں نکالیں اور اس میں بھاری تعداد میں لوگ اکٹھا بھی ہوئے ہیں۔
Barrister @asadowaisi campaigned for the party candidates in Mallepally & Red Hill's Division. Some snaps from his public meeting.
Vote for Hyderabad, Vote for Kite #GHMCelections2020 pic.twitter.com/1LxRCb64Z5
— AIMIM (@aimim_national) November 22, 2020
انتخابی عمل کا اعلا ن کرتے وقت ریاستی الیکشن کمشنر پارتھا سارتھی نے واضح کردیاتھا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات ای سی ائی کے جاری کردہ کویڈ 19گائیڈ لانس کے مطابق ہوں گے۔
مذکورہ ای سی ئی نے ذکر کیا تھا کہ”عوامی جلسہ عام‘ ریالیاں کے دوران کویڈ19کے گائیڈ لائنس پر عمل کرنا ہوگا“۔ مذکورہ ای سی ائی نے گائیڈ لائنس کو نظر انداز کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کی با ت بھی کہی تھی۔
اس میں کہاگیاتھا کہ”کوئی کویڈ19کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کی خلاف ورزی کرتاہے تو اس کو آفات سماوی انتظامیہ 2005ایکٹ کی دفعہ 51سے 60کے تحت ائی پی سی کی دفعہ 188کے تحت قانونی کاروائی اس کے خلاف کی جائے گی۔
دیگر دفعات بھی اس پر لگیں گے۔“تلنگانہ میں پیر کے روز کویڈ19کے 921تازہ معاملات درج کئے گئے ہیں اور چار اموات پیش ہیں جس سے مرنے والو ں کی تعداد 1437تک پہنچ گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ146معاملات درج کئے گئے ہیں۔