جی ایچ ایم سی کا بجٹ تخمینہ 2025-26 کیلئے 8,440 کروڑ روپئے

   

حیدرآباد ۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کا مالیاتی سال 2025-26ء کیلئے 8,440 کروڑ روپئے کا بجٹ تخمینہ تیار کیا گیا ہے جس میں زیادہ ریونیو اور کم کیپٹل اخراجات پر توجہ دی گئی ہے۔ یہ بجٹ تخمینہ گزشتہ مالیاتی سال کے 7,937 کروڑ روپئے سے 503 کروڑ روپئے زیادہ ہے لیکن ان تجاویز کو پیر کو منعقد شدنی خصوصی اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس میں اسٹانڈنگ کمیٹی کے ارکان شرکت کریں گے امکان ہیکہ اسے منظوری دی جائے گی۔ قبل ازیں اس بجٹ تخمینہ کو اسٹانڈنگ کمیٹی کی جانب سے منظور نہیں کیا گیا تھا اور بعض ارکان نے ان تجاویز میں نقائص کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد اسے روک دیا گیا تھا۔