جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ

   


نئی دہلی: گیمنگ انڈسٹری کا چہرہ پوری طرح سے بدلنے والا ہے ۔ اب ہائی گرافک یا یوں کہہ لیں کہ ہائی اینڈ گیمنگ کھیلنے کے لیے مہنگے گیجٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ 5G ٹیکنالوجی کے ساتھ، انٹری لیول کے 5G موبائل فون والے گیمرز اب ہائی اینڈ گیمز کھیلنے سے لطف اندوز ہو سکیں گے ۔ ہائی گرافکس ؍ ہائی اینڈ گیمز کسی بھی موبائل، لیپ ٹاپ، پی سی اور جیو سیٹ ٹاپ باکس پر کھیلے جا سکتے ہیں۔یہ جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کے ذریعے ممکن ہوگا۔ جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی سے امید لگائی جارہی ہے کہ اس سے ملک میں ای ا سپورٹس کو فروغ ملے گا۔ ریلائنس جیو نے پرگتی میدان، دہلی میں جاری انڈیا موبائل کانگریس میں اس کلاؤڈ گیمنگ ٹیکنالوجی کی نمائش کی ہے ۔ملک کی گیمنگ کمیونٹی کے لیے یہ سب سے بڑی خوشخبری ہے ۔ ہندوستانی پیشہ ور گیمرز کو اب بین الاقوامی کھلاڑیوں کی طرح تیز رفتار اور کم لیٹنسی ملے گی۔ وہ اپنے موبائل پر بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹس کی پریکٹس کر سکیں گے ۔ پریکٹس زیادہ ہوگی تو انٹرنیشنل رینک میں بھی بہتری آئے گی۔ اور سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے لیے انہیں فائبر یا وقف شدہ لیز لائنوں کی ضرورت نہیں ہے ۔5جی کی پنگ ریٹ یا لیٹنسی ریٹ 4G کے مقابلے میں بہت کم ہے ، اس لیے پیشہ ور گیمرز ایک ہی وقت میں متعدد کمانڈز کے ساتھ متعدد اسکرینوں کو آپریٹ کر سکتے ہیں۔ 5G کے آنے سے نہ صرف رفتار بڑھے گی بلکہ گیم میں استعمال ہونے والے گرافکس اور اینیمیشن کی سطح بھی کئی گنا بڑھ جائے گی۔گیمنگ میں شامل کی جانے والی ایک اور دلچسپ جہت ’گیم لائیو سٹریمنگ‘ اور ’لائیو کمنٹری‘ ہے۔ ریلائنس جیو کی اس ٹیکنالوجی کے ذریعے گیم کھیلنے کے ساتھ اب اس کا لائیو ٹیلی کاسٹ ’جیو گیم واچ‘ پر کیا جا سکتا ہے ۔