٭ جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے احتجاج کے دوران دہلی میں ایک احتجاجی لڑکی نے پولیس افسر کا انگوٹھا کتر دیا۔ جمعرات کو احتجاجی طلبہ راشٹرپتی بھون کی طرف بڑھ رہے تھے جنھیں پولیس نے روکا۔ اِس دوران ایڈیشنل ڈی سی پی ساؤتھ ویسٹ پرتاپ سنگھ کا انگوٹھا زخمی ہوگیا۔ احتجاجیوں کا مقصد جے این یو وائس چانسلر جگدیش کمار کی برطرفی کا مطالبہ ہے۔ انگوٹھا کترنے والی احتجاجی کی ہنوز شناخت نہیں ہوئی۔