لندن: وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے 10، ڈاؤننگ اسٹریٹ پر برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی اور دو طرفہ اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے برطانیہ کے خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی سے بھی بات چیت کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ وزیر اعظم نے یوکرین تنازع پر برطانیہ کا نقطہ نظر شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر سے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ پر آج ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے دلی مبارکباد پیش کی۔ ہمارے دوطرفہ، اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے اور عوام سے عوام کے تبادلے کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکریٹری خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اسٹارمر نے یوکرین کے تنازع پر برطانیہ کے نقطہ نظر کو بھی شیئر کیا۔لیمی کے ساتھ اپنی ملاقات پر انہوں نے لکھا کہ شیوننگ ہاؤس میں اس پرتپاک استقبال کیلئے سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا شکریہ۔ بات چیت کا منتظر ہوں۔انہوں نے برطانیہ کے خارجہ سکریٹری کے ساتھ ہندوستان کے شیوننگ اسکالرز سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ آج شام خارجہ سکریٹری ڈیوڈ لیمی کے ساتھ شیوننگ اسکالرس سے سے مل کر بہت اچھا لگا۔ ہماری صلاحیتوں اور لوگوں سے لوگوں کے تبادلے کا ایک واضح اظہار، وہ یقینی طور پر ہندوستان۔برطانیہ کے تعلقات کیلئے ایک بہترین معاون ہیں۔