حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائیسنس منسوخ

   

حیدرآباد /14 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی جانب سے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کا شکار 1381 شہریوں کے ڈرائنگ لائیسنس کو منسوخ کردیا گیا اور کوکٹ پلی کے ایک عدالت نے 181 افراد کو جیل کی سزا کا فیصلہ سنایا ہے جو نشہ کی حالت میں گاری چلاتے وقت کارروائی کا شکار ہوئے تھے ۔ سائبرآباد پولیس کے مطابق اپریل 2022 سے تاحال 2054 افراد کے خلاف پولیس نے کارروائی کی تھی ۔ جو نشہ کی حالت میں پکڑے گئے ۔ پولیس نے نشہ کی حالت میں گاڑی چلانے والوں کو باور کیا ہے کہ اگر کارروائی کا شکار ہوتے ہیں تو پھر ان کیلئے سرکاری ملازمت کا حصول اور پاسپورٹ و ویزا کا حصول مشکل ہوجائے گا ۔ ع