حیدرآباد۔/26 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حج کمیٹی سے حج کی سعادت کیلئے روانہ ہونے والوں کے سفری اخراجات فی کس 4 لاکھ 6197 روپئے طئے کئے گئے ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے آج جملہ اخراجات کی تفصیلات جاری کردی۔ قربانی کیلئے 16747 روپئے وصول کئے جائیں گے اور قربانی کے بغیر فی کس اخراجات 3 لاکھ 89 ہزار 450 روپئے ہوں گے۔ 10 امبارگیشن پوائنٹس کیلئے سفری اخراجات مختلف ہیں۔ مذکورہ بالا خرچ حیدرآباد سے روانہ ہونے والے عازمین کے لئے ہوگا۔ منتخب عازمین نے ابتدائی 2 اقساط کے تحت 2 لاکھ ایک ہزار روپئے جمع کردیئے ہیں۔ باقی رقم 31 مئی تک جمع کرنا ہوگا۔ حیدرآباد سے فضائی کرایہ 80056 روپئے طئے کیا گیا جس میں ایر پورٹ ٹیکس شامل ہے۔ ر