حج 2026 کیلئے محرم زمرہ میں خاتون عازمین سے درخواستیں مطلوب

   

نئی دہلی۔15 اکتوبر ۔ ( یو این آئی ) حج بیت اللہ 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں حج کمیٹی آف انڈیا، ریاستی حج کمیٹیوں اور وزارت اقلیتی امور کی جانب سے مختلف سطحوں پر تیاریاں جاری ہیں۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعے خواتین کو اختیارات تفویض کرنے اورانہیں تمام تر شعبہ حیات میں باختیار بنانے کے مرحلے میں حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2026 کیلئے خواہش مند ایسی خواتین جنہوں نے بروقت پاسپورٹ نہ ہونے یا کسی دیگر معقول اسباب کی بنا پر حج درخواست جمع نہیں کرسکیں اور ان کے محرم کا انتخاب ہوچکا ہے ،ایسی خواتین کو فریضہ حج کی ادائیگی کا موقعہ فراہم کرنے کیلئے محرم کوٹہ میں مختص 500 سیٹوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ایسی تمام خواتین حج پالیسی 2026 کی روشنی میں 16 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ ’’ حج کمیٹی ڈاٹ جی او وی ڈاٹ ان‘‘پر آن لائن حج درخواستیں جمع کرا سکتی ہیں۔