نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور سمیت کئی مشہور شخصیات کے حجاب کی حمایت کرنے کے بعد امریکی سوپر ماڈل بیلا حدید نے عوامی مقامات پر حجاب پر پابندی عائد کرنے پر ہندوستان اور کئی دیگر ممالک پر شدید تنقید کی ہے ۔بیلا نے کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی لگانے کا ذکر کرتے ہوئے اسے مسلم خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیا۔