حجاب کامعاملہ علی گڑھ میں طول پکڑا

,

   

Ferty9 Clinic

بھگوا اسکارف پہنے ہوئے اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ کی جانب سے احتجاج کے بعد یہ ہدایتیں دی گئی ہیں۔


علی گڑھ۔علی گڑھ میں دھرما راج سماج نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے مقررہ یونیفارم کے بغیر آنے والے اسٹوڈنٹس کے داخلے پر روک لگادی ہے۔

کالج کے احاطہ میں ’حجاب‘ پر امتناع عائد کرنے کی مانگ کے ساتھ بھگوا اسکارف پہنے ہوئے اسٹوڈنٹس کے ایک گروپ کی جانب سے احتجاج کے بعد یہ ہدایتیں دی گئی ہیں۔

مذکورہ پرنسپل برائے کالج ڈاکٹر راج کمار ورما نے کہاکہ کالج کے ڈسپلن کے پیش نظر انتظامیہ نے اس ضمن میں ایک نوٹس جاری کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ”ڈھنکے ہوئے چہروں کے ساتھ اسٹوڈنٹس کے داخلے کی ہم اجازت نہیں دیں گے‘ کیونکہ بعض اسٹوڈنٹس کو حال ہی میں حجاب اوربرقعہ میں کیمپس کے اندر دیکھا گیاہے“۔

انہو ں نے مزیدکہاکہ بھگوا اسکارف کو بھی کالج کے اندر ہم برداشت نہیں کریں گے۔