اتوار کی شام سے حجاج کرام اپنے خیموں میں یوم عرفہ گزارنے کے لئے منیٰ کی طرف مسجد حرام سے پانچ کیلومیٹر کے لئے روانہ ہوں گے۔
ریاض۔ لاکھوں عازمین نے اتوار کے روزکی سہ پہر سے طواف القدوم(آمد پر طواف) کا عمل پورا شروع کردیاہے او رپیر کے روز یوم عرفہ کوسالانہ حج کے آغاز کے موقع پر منی طرف روانہ ہونا شروع ہوچکے ہیں۔
سعودی اتھارٹیزاو رحج مشن نے حجاج کرام کے لئے مشکلات سے پاک مقدس سفر منیٰ کو یقینی بنانے کا بھروسہ دلایاہے جس خیموں کا شہر ہے۔
اتوار کے روز جن کی آمد مکہ شریف ہوئی ہے انہوں نے طواف القدوم کیاہے جو حج کے اراکین میں سے ایک لازمی عمل ہے‘ جس کو منی روانگی سے قبل ادا کیاجانا ہوتا ہے۔
جو اس سے قبل مکہ ائے ہیں انہوں نے اتوار کی رات سے خیموں کی شہر روانہ ہونے کی قطعی تیاریاں شروع کردی تھیں
تین سالوں تک عازمین کی محدود تعداد کو منظوری کے بعد پھر ایک مرتبہ مقدس شہر مکہ حجاج کرام سے بھرگیا ہے۔
شہر مکہ کی سڑکیں مختلف ممالک کے حجاج کرام سے لبریز جنھیں اس سال بغیر کویڈ تحدیداد اور عمر کی قید سے مستثنیٰ حج ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
اس سال دو ملین حجاج کرام کی ادائیگی حج متوقع ہے‘ جو 2022سے دوگنامگر2019سے کافی کم ہے۔
اتوار کی شام سے حجاج کرام اپنے خیموں میں یوم عرفہ گزارنے کے لئے منیٰ کی طرف مسجد حرام سے پانچ کیلومیٹر کے لئے روانہ ہوں گے۔پیر کے روز عازمین اپنے خیموں میں دعاؤں اورعبادتوں میں مصروف رہیں گے۔
منگل کی صبح نماز فجر کی ادائیگی کے بعد منی چھوڑ کر وہ عرفات میں ”وقوف عرفات“ کا ادائیگی کے لئے جائیں جو حج کے چار اراکان مں ی سے ہے جو سالانہ کے اختتامی رکن ہے۔
منگل کی سہ پہر عازمین عرفات کا خطبہ سننے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے ظہر وعصر کی نمازیں ایک ساتھ ادا کرنے کے لئے مسجد نمرہ کی طرف روانہ ہوں گے۔
وہا ں سے عازمین مزدلفہ غروب آفتاب کے بعد روانہ ہوں گے او ر چہارشنبہ کی صبح منی پہنچیں گے‘ 10 ذی الحجہ (یوم قربانی) شیطان کو کنکریاں مار یں گے او رقربانی دیں گے او ربال منڈواکر مکہ کی طرف وداعی طواف کے لئے روانہ ہوجائیں گے۔
ایام تشریق کے تین دن(11‘ 12اور 13 ذی الحجہ) عازمین منی تین جمرات ک لئے رہیں گے جس کی شروعات چھوٹے ’درمیانی اور پھر بڑے پتھر سے ہوگی