سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن13کے فاتح اور طویل وقت تک نشر کئے جانے والے ٹی وی شو بالیکا ودو میں اپنے کردار کی وجہہ سے کافی مقبول تھے
ممبئی۔خبروں کے مطابق کوپر اسپتال میں یہاں جمعرات کے روز مشہور اداکارہ سدھارتھ شکلا کی موت ہوگئی ہے۔
سدھارتھ شکلا بگ باس سیزن13کے فاتح اور طویل وقت تک نشر کئے جانے والے ٹی وی شو بالیکا ودو میں اپنے کردار کی وجہہ سے کافی مقبول تھے۔وہ 40سال کے تھے اورپسماندگان میں ایک ماں او ردوبہنیں بھی ہیں۔
کوپر اسپتال کے ایک سینئر اہلکار نے اس نیوز کی توثیق بھی کی ہے۔ انہوں نے پی ٹی ائی کو بتایاکہ ”انہیں مردہ حالات میں کچھ وقت قبل لایاگیاتھا“۔ جیسے ہی سدھارتھ شکلا کی موت کی خبر منظرعام پر ائے ستارے اور ان کے مداحوں نے ٹوئٹر پر تعزیتی پیغامات ارسال کرنا شروع کردئے۔
ٹوئٹر پراداکارمنوج باجپائی نے تعزیتی پیغام ارسا ل کیاکہ”اومائی گاڈ!یہ حیران کردینا والا ہے!!!اپنے قریبی اور عزیزوں کے موت کے احساس اور صدمہ کو بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں!!۔ بھگوان ان کی اتما کو شانتی دے!!! نہیں یار!!!!۔