واشنگٹن : ایرانی حمایت یافتہ حزب اللہ کی طرف سے لبنان کو درپیش خطرات کا توڑ کرنے کی امریکی پالیسی میں بنیادی اہمیت ہے تاکہ لبنان کو استحکام نصیب ہو سکے۔ یہ بات جمعرات کوامریکی دفتر خارجہ کے سینئر ذمہ دار ایثان گورڈریچ نے کہی ہے۔ایثان گولڈریچ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ہیں اور ’مشرق نزدیک‘ کے ملکوں سے متعلق امور کو دیکھتے ہیں۔ حزب اللہ جسے امریکہ اور بہت سے خلیجی ممالک نے دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔ آج کل لبنانی صدر کے انتخاب کے معاملے میں اثر انداز ہو رہی ہے۔