حزب اللہ کے تل ابیب کے نزدیک اڈہ پر راکٹ حملے

   

بیروت: لبنان میں پیر اور منگل کی درمیانی شب بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ کو دو نئے حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بات لبنان میں سرکاری میڈیا نے بتائی۔ اسرائیلی فوج نے حملے سے قبل مذکورہ علاقوں میں بعض عمارتوں کو خالی کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے ایکس پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ آپ لوگ حزب اللہ کے زیر انتظام تنصیبات اور مفادات کے قریب موجود ہیں ، اسرائیلی دفاع کی فوج جلد ان کے خلاف کارروائی کرے گی … آپ لوگ اپنی اور اپنے گھر والوں کی سلامتی کے لیے ان عمارتوں اور ان کے پڑوس کی عمارتوں کو فوری طور پر خالی کر دیں اور کم از کم 500 میٹر کی دوری پر چلے جائیں۔