سری نگر: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز نے حزب ملی ٹینٹ کو اسلحہ وگولہ بارود سمیت حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے ۔بتادیں کہ مذکورہ جنگجو نے امسال 29 ستمبر کو ملی ٹینٹ تنظیم میں شمولیت اختیار کی تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد اونتی پورہ پولیس،42 آر آر، 130بٹالین سی آڑ پی ایف نے جمعرات کے روز چندری گام کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران ایک نوجوان کو دبوچ کر اُس کے قبضے سے پستول ، پستول میگزین اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔