حضور نگر پولیس اسٹیشن حدود میں سانپ کے بچوں سے سنسنی

   

حیدرآباد ۔ 11 جولائی (سیاست نیوز) شہر کے مدھورانگر پولیس حدود میں ناگ سانپ کے بچوں سے سنسنی پیدا ہوگئی جو اچانک پولیس اسٹیشن کے احاطہ میں نمودار ہوگئے۔ ان سانپ کے بچوں کو دیکھ کر عملہ نے تحمل سے کام لیا اور فوری فرینڈس آف اسنیک سوسائٹی کو مطلع کیا۔ سوسائٹی کے افراد نے مدھورانگر پولیس اسٹیشن پہنچ کر ان سانپ کے بچوں کو پکڑ لیا جنہیں جنگل میں چھوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم سانپ کے بچوں کی پولیس ا سٹیشن میں موجودگی تشویش اور تعجب کا سبب بنی ہوئی ہے۔ سوسائٹی کے افراد کی جانب سے سانپ کے بچوں کو پکڑنے کے بعد پولیس اسٹیشن کے عملہ نے چین کی سانس لی۔ع