نئی دہلی: ملک کے ایوی ایشن ریگولیٹر نے ایئر انڈیا پر بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے چہارشنبہ کو کہا کہ کچھ طویل راستوں پر چلنے والی پروازوں کے سلسلے میں حفاظتی معیارات کی خلاف ورزی پر ایئر انڈیا پر 1.10 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایئر لائن کے عملے سے رضاکارانہ سیکورٹی رپورٹ ملنے کے بعد، اس معاملے کی تفصیل سے جانچ کی گئی۔ نتائج کے بعد ڈی جی سی اے نے یہ فیصلہ لیا۔