حقائق کی جانچ۔ کیا حیدرآبادی کا جو بیڈن نے بطور سیاسی مشتر تقرر کیاہے؟

,

   

حقائق کی جانچ۔ کیا حیدرآبادی کا جو بیڈن نے بطور سیاسی مشتر تقرر کیاہے؟
نئی دہلی۔ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر جو بیڈن امریکہ کے صدر بن گئے ہیں۔ یوایس اے کے 46ویں صدر بننے کی وہ پوری تیار کرچکے ہیں

دعوی
درایں اثناء ایک ہندوستانی نژاد شخص کی تصویر بیڈن اور ا ن کی اہلیہ جیل بیڈن کے ساتھ سوشیل میڈیا پر گشت کررہی ہے۔ کئی نٹیزنس اس کا بات کا دعوی کررہے ہیں کہ تصویر میں دیکھائی دینے والا نوجوان احمد خان ہے جس کو بیڈ ن کا سیاسی مشیر مقرر کیاگیاہے۔

ایک نے لکھاکہ ”بڑی خبر امریکہ کے نئے صدر جو بیڈن نے ہندوستانی نژاد احمد خان کو اپنا سیاسی مشیر مقرر کیاہے۔ یہ بہت بڑی بات ہے احمد خان ایک ہندوستانی اورحیدرآباد سے تعلق رکھنے والا شخص ہے۔اس کو بغیر امتیاز کے سیاست کہتے ہیں“

حقائق کی جانچ
بعدازاں انڈیا ٹوڈے کے مخالف فرضی خبریں وار روم(اے ایف ڈبلیو اے) نے پتہ لگایاکہ یہ ایک جھوٹی خبر ہے۔ حالانکہ تصویر میں دیکھائی دینے والا نوجوان احمد خان ہے‘ جو طویل مدت سے شکا گو میں مقیم ہے‘ کا جو بیڈن کے سیاسی مشیر کے طور پر مقرر نہیں کیاگیاہے۔

اس بات کی جانکاری حاصل ہوئی ہے کہ احمد خان جو ایک یونیورسٹی کے محکمہ عالمی امور میں کام کرتے ہیں اس کے وہ 2016بیڈن مسودہ کے ڈپٹی ایکزیکٹیو ڈائرکٹر تھے۔ نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے۔

ایک فیس بک پوسٹ میں احمد خان نے لکھا ہے کہ مذکورہ تصویریں اس وقت کی ہیں جب بیڈن نے بیڈن مسودہ 2016کمیٹی کے ممبران کو مدعو کیاتھا

جب اے ایف ڈبلیو اے نے احمد خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہاکہ جو دعوی کیاجارہا ہے وہ فرضی ہے اور کہاکہ یہ تصویریں اس وقت لی گئی تھیں جو واشنگٹن ڈ ی کے یو ایس ناول اوبزرویٹری میں اس وقت کے بیڈن کے گھر میں عشائیہ پر انہیں مدعو کیاگیاتھا