لکنھو 5 ستمبر ( ایجنسیز ) سماجوادی پارٹی کے صدر و سابق چیف منسٹر اترپردیش اکھیلیش یادو نے سہارنپور میں مسجد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ دوسرے مذاہب کی توہین کرتے ہیں وہ سناتن دھرم کے حقیقی پیرو نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایماء پر یہ کارروائی کی گئی ہے تاکہ اس مسئلہ کو اعلی عدالتوں تک پہونچنے سے روکا جاسکے ۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ پر اس مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کا الزام بھی عائد کیا ۔اکھیلیش یادو نے یوگی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سناتن دھرم مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کی تعلیم دیتا ہے ‘ کسی کی توہین کرنے کی نہیں ۔