حماس نے 7 اکتوبر کوتین مرحلوں میں حملہ کیا تھا

   

تل ابیب: حال ہی میں شائع ہونے والی اسرائیلی فوجی تحقیقات سے یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس نے حملہ تین رحلوں میں کیا تھا۔ اس حملے کے عروج پر 5000 سے زیادہ لوگ غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوئے تھے۔فوج کی طرف سے فراہم کردہ تحقیقات کے خلاصہ میں کہا گیا ہیکہ پہلی لہر میں 1,000 سے زیادہ جنگجو شامل تھے جنہوں نے بھاری فائرنگ کی آڑ میں دراندازی کی تھی۔ دوسرے مرحلہ میں 2,000 افراد شامل تھے اور تیسری لہر میں کئی ہزار شہریوں کے ساتھ سینکڑوں عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں دراندازی کی تھی۔ حملے کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 5000 جنگجو اسرائیلی علاقے میں گھس آئے۔