حیدرآباد۔ /13 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے حمایت ساگر ذخیرہ آب کو سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دینے کیلئے حکومت سے 100 کروڑ روپئے جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر نارائنا نے حمایت ساگر پراجکٹ کا معائنہ کیا اور وہاں سیاحت کیلئے آنے والے مقامی اور غیر مقامی افراد سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے مضافات میں واقع اس ذخیرہ آب کو ایک اہم سیاحتی مرکز میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ روزانہ اور خاص طور پر تعطیلات میں ہزاروں افراد ذخیرہ آب کی سیر کیلئے آتے ہیں ان کیلئے بنیادی سہولتوں کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحتی مرکز کے طور پر ترقی دیتے ہوئے شہر کو مزید ترقی دی جاسکتی ہے۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہاکہ ذخیرہ آب کے اطراف پارکس، کیفٹیریا اور دیگر تفریحی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کو 100 کروڑ روپئے مختص کرنے چاہیئے اور تلنگانہ ٹورازم کے ذریعہ ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں۔ر