حیدرآباد6ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت نے اراضیات کو باقاعدہ بنانے رہنما خطوط جاری کرکے حیدرآباد میٹرو پولیٹین ڈیولپمنٹ اتھاریٹی حدو د میں 44 کالونیوں کی آبادیوں کو باقاعدہ بنانے کا فیصلہ کیا اور 28 اکٹوبر کو جی او ایم ایس نمبر118 جاری کیا جاچکا تھا ۔ حیدرآباد‘ رنگاریڈی و میڑچل ۔ملکا جگری میں 44 کالونیوں کو باقاعدہ بنانے کو منظوری دی گئی تھی ۔ جائیدادوں کو باقاعدہ بنانے می سیوا میں درخواست داخل کرنی ہوگی اور 250 روپئے فی مربع گز فیس ادا کرنی ہوگی علاوہ ازیں 500 روپئے درخواست کے ادخال کے وقت ادا کرنے ہونگے۔ درخواست گذار کو جائیداد کے تمام دستاویزات ‘آ دھار اور قبضہ ثابت کرنے دستاویزجیسے ٹیکس کی رسید‘ برقی بل ‘ آبرسانی بل کے ساتھ تصویر داخل کرنی ہوگی۔ درخواستوں کے ادخال کیلئے 20ڈسمبر آخری تاریخ ہے ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ میں مزید کسی توسیع کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ جی او کے مطابق ایک مقررہ وقت کے اندر ہی ان تمام 44کالونیوں میں موجود جائیدادوں کو باقاعدہ بنایا جانا ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ ان تمام درخواستوں کی اندرون 3ماہ یکسوئی کر دی جائے گی ۔