واشنگٹن: اقوامِ متحدہ کے ایک ترجمان نے پیر کو بتایا کہ یمن کے حوثیوں نے صنعا میں اقوامِ متحدہ کا انسانی حقوق کا دفتر واپس کر دیا ہے جو انہوں نے اس ماہ کے شروع میں قبضے میں لے لیا تھا۔ ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے 3اگست کو اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کے احاطے میں ایک وفد بھیجا اور عملے کو دفتر کی چابیاں دینے پر مجبور کیا۔اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے کہا کہ دفتر آج یمن میں ہمارے رہائشی رابطہ کار کے حوالے کر دیا گیا۔دوجارک نے کہا، رابطہ کار کے مطابق دفتر بظاہر اپنی اصل حالت میں ہے لیکن فی الحال سامان کی ایک تفصیلی فہرست بنائی جا رہی ہے ۔