حکومت سے ریاست کے تمام طبقات ناراض

   

کانگریس انتخابی وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام ۔ ایم ایل سی کی پریس کانفرنس
جگتیال ۔24نومبر ۔ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آئندہ انتخابات میں کانگریس پارٹی ایک کروڑ ووٹس اور 100سیٹوں کے حصول کے ساتھ دوبارہ اقتدار میں آنے کی بات کہنا سال 2026 کا سب سے بڑا مذاق ہے ۔ایم یل سی ایل رمنا نے آج شام جگتیال میں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ریاست کی ترقی کو مکمل طور پر نظر انداز کرنے کیلئے 2023 کے انتخابات کے دوران جھوٹے وعدے کرکے اقتدار میں آنے والی کانگریس حکومت تین سال گزرنے کے بعد بھی ابھی تک انتظامیہ پر کنٹرول حاصل نہیں کر پائی ہے اور اس سے ریاست کا کوئی بھی طبقہ خوش نہیں ہے۔ انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ کسانوں کو ریتھو بیمہ ریتھو بندھو فراہم کرنے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کسانوں کے ساتھ یہ کہہ کر ناانصافی کر رہی ہے کہ اگر وہ کم معیار کا اناج خریدیں گے تو انہیں بونس دینا پڑیگا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کی کہ وہ ترقی اور فلاح و بہبود کے بجائے کمیشن وصولی کو ترجیح دے رہی ہے۔ اگر حکومت کا یہی حال رہا تو آیندہ انتخابات میں اقتدار تو دور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بھی نہیں رہے گا ۔ انہوں نے سخت تبصرہ کیا کہ چیف منسٹر کا اپنی حکومت اور ایم ایل ایز پر کوئی کنٹرول نہیں ہے اور وہ پڑوسی ریاستوں میں کمیشن کے معاملات کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ریاستی کابینہ اور حکومت پر خود انھیں کے کانگریس پارٹی ارکان اسمبلی الزام لگارہے ہیں ۔ انہوں کانگریس حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفت ال نینو سے زیادہ عوام کیلئے کانگریس حکومت خطرناک ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 میں جب بی آر ایس حکومت برسراقتدار آئی تھی، جب ریاست میں ہینڈلوم ورکرس بیروزگاری اور مالی مشکلات کا شکار تھے، اس وقت کے چیف منسٹر کے سی آر نے ہینڈلوم ورکرس کو پنشن فراہم کی تھی۔ انہوں نے سوال کیا کہ موجودہ کانگریس حکومت اس طرح کی ہینڈلوم پنشن کو جاری کیوں نہیں رکھ رہی ہے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ کانگریس حکومت کو چاہئے کہ وہ اس بات کا جائزہ لینے کے بعد کہ تلنگانہ میں اپنے وعدوں کو فوری طور پر پورا کرے کہ دوسری ریاستوں کی حکومتیں انتخابات کے دوران کئے گئے وعدوں پر کس طرح عمل آوری کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس طریقے سے کام کرنا چاہیے جس میں کسانوں، مزدوروں، ہینڈلوم ورکرز اور غریبوں سمیت تمام طبقات کا احترام ہو۔