نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جمعرات کو عبوری بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت چار بڑے طبقوں ‘غریب’، ‘خواتین’، نوجوانوں اور ان داتا’ کو راحت فراہم اور ان کی ترقی پر توجہ دینے میں یقین رکھتی ہے ۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ چار بڑے طبقوں کی ضروریات اور خواہشات اور ان کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ملک ترقی کرتا ہے جب ان چاروں طبقوں کے لوگ ترقی کرتے ہیں۔ ان چار طبقوں کے لوگوں کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش میں حکومتی مدد کی ضرورت ہے اور انہیں سرکاری امداد بھی مل رہی ہے ۔