حیدرآباد29ستمبر (یو این آئی) حیدرآباد جاپان فیسٹیول کے نام سے مادھاپور میں نمائش کا آغاز ہوا۔ نمائش کا افتتاح جاپان کے قونصل جنرل تاکاہاشی نے کیا۔ 5 روزہ نمائش میں بونسائی پودوں کے ساتھ جاپانی ثقافت کی عکاسی کرنے والے پودے رکھے گئے ہیں۔ بونسائی پودے خاص طور پر متاثر کن ہیں۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام جاپانی طرز زندگی، کھانے پینے کی عادات سے واقف کروانے منعقد کیا جا رہا ہے ۔