حیدرآباد۔10فروری(سیاست نیوز) ہندستان میں حیدرآباد جاریہ سال جون تک ملک کا پہلا شہر ہوجائے گا جہاں 100 سیوریج ٹریٹمنٹ کیا جا رہاہے ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے صرف مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد نہیں بلکہ ریاست کی تمام بلدیات میں ترقیاتی کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ شہریان حیدرآباد اپنی سماجی ذمہ داری کو محسوس کریں اور اپنے گھر کی طرح اپنے شہر کی صفائی کو بھی یقینی بنانے میں بلدیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے مطالبات زر کے دوران ہوئے مباحث کا جواب دیتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ پرانے شہر کے علاقہ لعل دروازہ ‘ گولی پورہ اور دیگر علاقوں کے لئے پانی کے ریزروائر کی تعمیر کو منظوری دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرم چیروو اور سرم چیروو جہاں اکبرالدین اویسی نے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ساتھ ترقیاتی کاموں کے لئے توجہ دلائی تھی اس کی پراجکٹ رپورٹ کی تیاری کے احکام جاری کردیئے گئے ہیں۔ محکمہ بلدی نظم ونسق کے مطالبات زر کے دوران اکبر الدین اویسی کے علاوہ مسٹر ملو بھٹی وکرمارک ‘ مسٹر ایٹالہ راجندر ‘ مسٹر نریندر کمار اور مسٹر بی ۔سمن نے مباحث میں حصہ لیا۔ وزیر کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ حکومت بہت جلد میر عالم منڈی کی عالمی معیار پر تعمیر کو مکمل کرتے ہوئے پرانے شہر کے عوام کو تحفہ دے گی۔ انہو ںنے دونوں شہروں میں نالوں کی صفائی کے لئے ان نالوں کو 5 سال تک کے لئے ایجنسی کے حوالہ کرنے کی تجویز کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اس تجویز پر عمل آوری کے ذریعہ نالوں کی صفائی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے بتایا کہ نالوں میں کچہرا ڈالنے ‘ صوفا سیٹس پھینکے جانے کی تصاویر بھی وہ دیکھ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہریوں میں احسا س شہریت اور ان کی ذمہ داریوں سے واقف کروانے کی ضرورت ہے وہ افسوس کے ساتھ یہ کہنے پر مجبور ہیں کہ جابجا کوڑا کرکٹ کے لئے صفائی عملہ نہیں بلکہ شہری ذمہ دار ہیں۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے ایوان میں ریاست کے مختلف حلقہ جات اسمبلی میں بلدیات کی جانب سے ترقی دیئے گئے پارکس کے علاوہ نعش کی منتقلی کے لئے گاڑیوں کے آغاز اور دیگر ترقیاتی اقدامات کی تصاویر پیش کی اور کہا کہ حکومت محض حیدرآباد نہیں بلکہ ریاست کے تمام اضلاع میں موجود بلدیات میں ترقی کے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں ویج۔نان ویج مارکٹس کی تعمیر عمل میں لائی جا رہی ہے اور عالمی معیار کے مارکٹس کی تعمیر کے ذریعہ انہیں مقامی تاجرین کے حوالہ کیا جا رہاہے۔ ریاستی وزیر نے بستی دواخانوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر حیدرآباد میں بستی دواخانوں کے بعد اب ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی بستی دواخانوں کا قیام عمل میں لایا جانے لگا ہے اور لوگ ان دواخانوں سے استفادہ کرنے لگے ہیں۔ م