حیدرآباد(تلنگانہ): سوشل میڈیا کا مقبول عام ایپ ”ٹک ٹاک“ کا دفتر حیدرآباد میں قائم کیا جائے گا۔ انگریزی اخبار ”تلنگانہ ٹوڈے“ کی خبر کے مطابق ٹک ٹاک کے نمائندوں نے بتایا کہ ہندوستان میں ٹک ٹاک اس استعمال کرنے والوں کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ ٹک ٹاک ہر عمر والے افراد استعمال کر رہے ہیں۔ اس کی مقبولیت میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے ٹک ٹاک کمپنی اس کا ہندوستان میں دفتر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نمائندوں نے بتایا کہ ملک میں جنوبی ہند کے میٹرو شہر حیدرآباد کو اس کے دفتر کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ ہندوستان میں ٹک ٹاک استعمال کرنے والوں کی تعداد 466.8ملین بتائی گئی ہے۔ ٹک ٹاک کو چین کی ایک کمپنی نے بنایا ہے۔ اس سے قبل فیس بک‘گوگل‘ مائیکروسافٹ اور دیگر کمپنیوں نے شہر حیدرآباد میں اپنے مراکز قائم کرچکے ہیں۔