حیدرآباد۔/25 جنوری، ( سیاست نیوز) ترکیہ کی تہذیب اور ثقافت نے دنیا بھر میں اپنی علحدہ شناخت بنائی ہے۔ حالیہ برسوں میں ترکیہ دنیا میں ایک اہم سیاحتی مرکز کے طور پر اُبھرا ہے اور ترکیہ کی تہذیب اور روایتی صوفی میوزک نے موسیقی اور صوفیانہ کلام کے شائقین کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ترکیہ سے نکل کر صوفی میوزک کے گروپس دنیا بھر میں اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ حیدرآباد فرخندہ بنیاد ہمیشہ فن اور فنکاروں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا مرکز رہا ہے۔ حیدرآباد میں پہلی مرتبہ بڑے پیمانے پر ترکیہ کا صوفیانہ ٹروپ پروگرام پیش کررہا ہے۔ صوفیانہ میوزک اور صوفیانہ کلام سے حیدرآباد کے شائقین کو محظوظ کرنے کیلئے 3 فروری کو شام 6 بجے شلپا کلا ویدیکا میں پروگرام منعقد ہوگا۔ حیدرآباد کے کئی نامور اداروں کی جانب سے اس پروگرام کو اسپانسر کیا گیا ہے۔ ٹکٹوں کی بکنگ کا آن لائن آغاز ہوچکا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس پروگرام میں ترکیہ کا ایک مشہور صوفیانہ میوزک کا گروپ جسے عالمی سطح پر کونیا ترکش میوزک کے نام سے شہرت حاصل ہے اس کے ارکان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ر