حیدرآباد میں درجہ حرارت میں اضافہ کا امکان

   

حیدرآبادیکم فروری(سیاست نیوز ) تلنگانہ میں سردی کی شدید لہر کے بعد ماہرین نے حیدرآباد میں رات کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اگلے چند ہفتوں میںدرجہ حرارت میں دو تا چارڈگری اضافہ کا امکان ہے ۔شہر میں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت تقریبا 13ڈگڑی سلسیس درج کیاگیا۔شہر کے سیری لنگم پلی میں اقل ترین درجہ حرارت 8.8ڈگری درج کیاگیا۔تلنگانہ اسٹیٹ ڈیولپمنٹ پلاننگ سوسائٹی کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں بشمول کاروان، کوکٹ پلی، ایل بی نگر اور دیگر علاقوں میں رات کا درجہ حرارت امکان ہے کہ 13تا14ڈگری سلسیس کے درمیان درج کیاجائے گا۔