پارٹی کارکنان نے لکشمی ریڈی کے فارمس ہاوز کے باہر ایک احتجاج کیا‘ جہاں پر ائی ٹی کی تلاشی کی جارہی ہے
حیدرآباد۔ تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے عین قبل مذکورہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ (ائی ٹی) نے جمعرات کے روز بعض کانگریس قائدین کے گھروں کے بشمول حیدرآباد کے مختلف مقامات پرتلاشی لی ہے۔
ائی ٹی کے عہدیداروں نے جمعرات کی ابتدائی ساعتوں میں بنڈنگ پیٹ کے میئر اورکانگریس لیڈر سی پی نرسمہا ریڈی کے احاطے میں چھاپہ ماری اورتلاشی لی ہے۔
پارٹی کے مہیشورام امیدوار لکشما ریڈی کے مکان پر بھی شہر کے مضافات شمشاباد میں ائی ٹی عہدیداروں نے چھاپہ مارا۔پارٹی کارکنان نے لکشمی ریڈی کے فارمس ہاوز کے باہر ایک احتجاج کیا‘ جہاں پر ائی ٹی کی تلاشی کی جارہی ہے
بالا پور میں ان کے مکان کی چھ اہلکاروں نے تلاشی لی۔ پرجیتا جبکہ تروپتی میں ہیں اور ان کے شوہر نرسمہا ریڈی دہلی میں ہیں۔ تلاشی کے وقت نرسمہا ریڈی کی والدہ او ربیٹی مکان میں موجود تھے۔
پچھلے ماہ پرجیتا نے ٹی آر ایس (جواب بی آ ر ایس ہے) میں تھے اور کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی تھی۔ وہ بڈنگ پیٹ کی میئرہیں جو حیدرآباد کے مضافات میں قائم ہونے والا نیا میونسپل کارپوریشن ہے۔
ائی ٹی کے ان دھاووں پر کانگریس نے تنقید کی اور الزام لگایاکہ اس سے بی آر ایس اور بی جے پی کا گٹھ جوڑ ثابت ہوتا ہے۔
انہوں نے الزامات کی بنیاد پراور امیدواروں کے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل دھاوؤں پر سوال کھڑا کیاہے۔
انہو ں نے کہاکہ اس کا مقصد کانگریس امیدواروں کوذہنی ہراسانی کا شکاربنانا ہے۔ تلنگانہ کے 119اسمبلی حلقوں پر نومبر30کے روز رائے دہی مقرر ہے۔