حیدرآباد6 دسمبر(یواین آئی) شمس آباد ایرپورٹ سے روانگی کے بعد طیارہ میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس پر طیارہ کی دوبارہ ایرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔ تمام مسافرین محفوظ رہے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح 6.30بجے اسپائس جیٹ کے طیارہ نے ناسک کیلئے اڑان بھرئی تاہم کچھ دیر بعد ہی پائلٹ نے تکنیکی خرابی محسوس کی اور فوری ایرپورٹ کے ایرٹریفک کنٹرول سے رابطہ قائم کرکے ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ طیارہ نے محفوظ طورپر لینڈنگ کی۔ تمام مسافرین محفوظ رہے ۔