حیدرآبادکی ایک عورت امریکہ میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی، والد نے شوہر پر الزام عائد کیا۔

,

   

حیدرآباد: شہر ایک 38سالہ ایک خاتون امریکہ کے شہر کیرولینا میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ متوفیہ کی شناخت گجم ونیتا کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ کیرولینا پولیس نے متوفیہ کے شوہر 42سالہ شیوا کمار کو پوچھ تاچھ کیلئے حراست میں رکھا ہے۔ شیوا کمار پیشہ سے سافٹ انجینئر بتایا گیا۔ متوفیہ گجم ونیتا کے والد گجم کرشنا نے حیدرآباد کے ایل بی نگر پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر شکایت درج کروائی کہ ان کی بیٹی کی امریکہ میں موت ہوگئی ہے۔ ایل بی نگر پولیس آفیسر اشوک ریڈی نے بتایا کہ ہم مزید معلومات کا انتظار کررہے ہیں۔ متوفیہ کے والدین نے درخواست کی کہ نعش کو حیدرآباد لانے کے اقدامات کئے جائیں۔

ونیتا کے والدین نے اپنے شکایت میں الزام لگایا کہ ونیتا اپنے شوہر اور سسرال والوں کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ہوگی۔ متوفیہ کو دو بچے بتائے گئے ہیں۔ ونیتا ناگول کی رہنے والی ہے۔ پولیس آفیسر اشوک ریڈی نے بتایا کہ ونیتا اپنے شوہر کے ساتھ جاریہ سال کے جولائی میں امریکہ روانہ ہوئی۔ اس کے بعد سے اس کی اپنے والدین سے بات چیت نہیں ہوپاتی تھی۔ اتوار کی رات انہیں امریکہ سے ایک رشتہ دار نے فون کر کے بتایا کہ ونیتا اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ خودکشی کا شبہ ظاہر ہوتا ہے۔ کیرولینا کی پولیس مصروف تحقیقات ہے۔