کنگس گروپ آف کمپنیز کے مالک شاہنواز کے فرزند ہیں
حیدرآباد ۔14 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد جو دنیا بھر میں نوابوں کے شہر کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتا ہے، آج بھی حیدرآبادی اپنے شوق اور ذوق میں منفرد ہیں۔ مہنگی گاڑیوں کا شوق یوں تو ہر دولتمند کو ہوتا ہے لیکن حیدرآباد کے ایک تاجر نے انتہائی قیمتی اورمہنگی کار خرید کر ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ حیدرآباد کے تاجر نصیر خاں عرف محمد نصیرالدین کو McLaren 765 LT Spider سوپر کار حال ہی میں تاج فلک نما پیالس میں ڈیلیوری کی گئی جس کی قیمت 12 کروڑ روپئے ہے۔ نصیر خاں کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ انہوں نے سب سے قیمتی کار کی خریدی کی اور ہندوستان میں یہ سوپر کار فروخت کیلئے دستیاب ہے۔ سوشیل میڈیا پر ایک ادارہ نے نصیر خاں کی اس خریدی کا انکشاف کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ 765 LT Spider حاصل کرنے والے ہندوستان کے پہلے شخص ہیں۔ نصیر خاں نے انسٹگرام پر اس قیمتی کار کے ساتھ اپنی تصویر کو پوسٹ کیا۔ سرخ رنگ کی یہ قیمتی کار حاصل کرتے ہوئے انہوں نے ایک تاریخی مقام پر کار کی ڈیلیوری حاصل کرنے کو خوش آئند قرار دیا۔ McLaren کمپنی کی جانب سے تیارکردہ یہ ایک منفرد کار ہے۔ کار کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کا چھت صرف 11 سکنڈ میں کھل سکتا ہے۔ کار میں 4.0 لیٹر ٹوئن ٹربو چارجڈ V8 پٹرول انجن ہے۔ نصیر خاں نے خود کو کار کلکٹر اور انٹر پرینر قرار دیا ہے اور سوشیل میڈیا پر کئی لکژری کاروں کے ساتھ ان کی تصاویر موجود ہے۔ نصیر خاں عرف محمد نصیرالدین کنگس گروپ آف کمپنیز کے ڈائرکٹر ہیں۔ یہ کمپنی حیدرآباد میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کرتی ہے۔ نصیر خاں کے والد شاہنواز کنگس گروپ آف کمپنیز کے مالک ہیں۔ نصیر خاں کے پاس پہلے سے جو قیمتی گاڑیاں موجود ہیں، ان میں Rolls-Royce Cullinan, Mercedes G53D, Shelby Mustang, Ferrari 812 Superfast, Lamborghini Ventador, Ferrari 488 GTB, Lamborghini Huracan, Lamborghini Urus, Rolls-Royce Ghost شامل ہیں۔ رٖ