حیدرآباد۔ رشتہ دار نے 22سالہ عورت کی عصمت لوٹی

,

   

حیدرآباد۔ عورتوں کے خلاف جرائم کا ایک او رمعاملہ پیش آیا جس میں ایک 80سالہ رشتہ دار نے 22سالہ عورت کی عصمت لوٹی ہے۔

واقعہ کی تفصیلات کے بموجب مذکورہ عورت حیدرآباد کے فلک نما علاقے میں شوہر سے علیحدگی کے بعد تنہا رہ رہی ہے۔

اپنے لئے نئے گھرکی تلاش کے پیش نظر ملزم کی جانب سے مدد کی پیشکش کے بعد وہ بنجارہ ہلز گئی تھی۔

گھر میں ملزم نے متاثرہ کو وہاں پر موجود مرد دوست کے ساتھ شراب کی پیشکش کی تھی۔

بعدازاں مذکورہ شخص نے متاثرہ کے ساتھ جنسی بدسلوکی انجام دی ہے۔واقعہ پیش آنے کے بعد اپریل کے پہلے ہفتہ میں اس شخص نے عورت اور اس کے دوست کے خلاف قیمتی گھڑی چوری کرنے کا الزام عائدکرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرایاتھا۔

عورت نے جمعہ کے روز شکایت درج کرائی تھی۔

جمعہ کے روز مذکورہ خاتون پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئے اور الزام عائد کیاکہ شراب کے نشے میں آنے کے بعد ملزم نے اس کی عصمت لوٹی ہے۔ پولیس نے ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیاہے