مہوبہ: اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے پنواڑی علاقے میں جنسی استحصال کا شکار خاتون سپاہی نے زہریلی اشیاء کھا کر خود کشی کی کوشش کی جسے نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے چہارشنبہ کو بتایا کہ خاتون سپاہی اور اس کے ساتھ تھانے میں تعینات پولیس ملازم کے درمیان آغاز میں دوستانہ تعلقات تھے ۔ اس درمیان دونوں کے درمیان شادی کے لئے رضامندی ہوگئی ۔دوسری طرف پولیس اہلکار کے اہل خانہ نے اس کی شادی کہیں دوسری جگہ طے کردی جس پر خاتون سپاہی نے اعتراض کیا۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان تنازعہ ہوا اور خاتون سپاہی نے زہریلی اشیاء کا استعمال کرلیا۔انہوں نے بتایا کہ خاتون سپاہی کو نازک حالت میں علاج کے لئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت میں کچھ بہتر ی آئی۔ ڈاکٹروں نے اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے ۔