خاتون ماؤ سٹ کی خودسپردگی

   

سکما: چھتیس گڑھ کے سکما-بیجاپور ضلع کے سرحدی علاقے میں گزشتہ سترہ برسوں سے سرگرم خاتون ماؤ نواز مادوی ملّے عرف گنگی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن چوان کے سامنے اسلحہ کے بغیر خود سپردگی کر دی۔پولیس ذرائع کے مطابق کل پولیس سپرنٹنڈنٹ کے سامنے خودسپردگی کرنے والی گنگی ماؤ نواز تنظیم میں پی ایل جی بٹالین کی رکن کے طور پر کام کر رہی تھی۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے خاتون ماؤنواز کو 25,000 روپے کی ترغیباتی رقم کا چیک بھی دیا۔ ایس پی کرن چوان نے بتایا کہ ماؤ نواز ملے عرف گنگی پامیڑ ایل او ایس ممبر، پلاٹون نمبر 9 اور 10 کی رکن، پی ایل جی بٹالین کی کمپنی نمبر 2 کی سیکشن ٹیم رکن، پی ایل جی اے بٹالین ٹیلر ٹیم کی رکن رہنے کے بعد سال 2017 میں پیل ایل جی اے بٹالین ہیڈ کوارٹر کمانڈر بنی۔