حیدرآباد 22 جنوری (یو این آئی) محبوب نگر میں لاش کے ساتھ دو دنوں تک عاشق کے مکان پر خاتون کے رشتہ داروں نے دھرنا دیا۔ محبوب نگر رورل گاجولاپیٹ میں کرانہ دکان مالک خاتون سے ملیش کے ناجائز تعلقات تھے ۔ ملیش نے خاتون سے دو لاکھ روپئے نقد کے ساتھ چارتولے طلائی زیورات قرض لئے ۔باربارتوجہ دہانی کے باوجود بھی اس نے یہ رقم اورزیورواپس نہیں کئے اور دھمکانے لگا جس پر خاتون نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ پر خاتون کے رشتہ دار جمع ہوگئے اور ملیش کے مکان کے سامنے احتجاج کیا۔اس واقعہ کے ساتھ ہی ملیش اور اس کے ارکان خاندان گھر کو مقفل کرکے فرار ہوگئے ۔