ڈھاکہ: بنگلہ دیش ہائی کورٹ نے چہارشنبہ کے روز سابق وزیر اعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی صدر خالدہ ضیاء کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا۔ اس معاملے میں نچلی عدالت نے انہیں سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔ ضیاء (79) کو ڈھاکہ کی ایک عدالت نے 2018 میں ضیاء چیریٹیبل ٹرسٹ کرپشن کیس میں سزا سنائی تھی۔ انہیں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کی حکومت کے دور میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور ان پر 10 لاکھ ٹکا (بنگلہ دیشی کرنسی) جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔