نئی دہلی: قیمتی دھات کی قیمتیں رواں سال غیر معمولی طور پر بڑھتی جارہی ہے ۔ گولڈ ان دنوں اب تک کی سب سے اونچی قیمت پر ہے جبکہ چاندی کی قیمت بھی مارچ میں اپنی کمتر شرح سے زائد از دوگنی ہوچکی ہے۔ عالمی بازار میں سونا اور چاندی کی قیمت عروج پر ہیں اور یہی رجحان ہندوستان میں بھی ہے۔ انڈیا میں سونے کی موجودہ قیمت 52,000 روپئے فی 10 گرام جو ختم 2021 ء سے قبل 65,000 روپئے تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔ چاندی کی موجودہ قیمت 65,000 روپئے فی کیلو گرام سے کچھ زیادہ ہے۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ کی توقع ہے۔ گزشتہ دو سال میں سونے پر 55 فیصد منافع حاصل ہوا ہے۔