خراب موسم کی وجہ سے کمل ناتھ کا ہیلی کاپٹر سیہور میں اترا، سڑک سے بھوپال روانہ

   

سیہور ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے ہیلی کاپٹر کو خراب موسم کی وجہ سے آج سیہور میں اترنا پڑا۔ اس کے بعد کمل ناتھ بذریعہ سڑک بھوپال روانہ ہو گئے ۔ کمل ناتھ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ آگرمالوا ضلع کے گاؤں نلکھیڑا گئے تھے ۔ وہاں انہوں نے مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ اس کے بعد وہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ بھوپال روانہ ہوئے ۔ راستے میں خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کو سیہور کے کالج گراؤنڈ میں اتارا گیا۔ ریاستی انچارج جے پی اگروال اور سابق وزیر جے وردھن سنگھ بھی کمل ناتھ کے ساتھ تھے ۔ کمل ناتھ یہاں سے سڑک کے راستے بھوپال کے لیے روانہ ہوگئے ۔