استنبول : ترکی نے جرمن اسپورٹس ساز کمپنی ایڈیڈاس پر 15,000 ڈالر سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اس نے صارفین کو یہ اطلاع نہیں دی کہ اس کے ایک مشہور جوتے کے ماڈل میں خنزیر کی کھال استعمال کی گئی ہے ۔جرمنی کی مشہور بین الاقوامی کمپنی جو اپنی مختلف مصنوعات دنیا بھر میں بیچنے کے حوالے سے مشہور ہے ترکیہ میں اپنے صارفین کو حقائق سے آگاہ نہ کرنے پر جرمانے کی زد میں آگئی ہے۔ جرمانے کی وجہ بتائے ہوئے کہا گیا ہے کہ کمپنی کو اپنی مصنوعات کے ساتھ یہ ذکر کرنا لازمی ہے کہ ان مصنوعات کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ لیکن ’ایڈیڈاس‘ نے اپنے تیارکردہ جوتوں کی فروخت سے پہلے اپنے صارفین کو یہ نہ بتایا کہ اس نے جوتوں کی تیاری کے لیے خنزیر کی کھال استعمال کی ہے ۔ترکیہ کے قواعد کے مطابق بین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اپنی اجزائے ترکیبی سے آگاہ کرکے اشیا فروخت کریں گے ۔ نیز حلال اور حرام کے فرق کے اظہار کے لیے اپنی عوامی آگاہی مہم میں ذکر کریں گے۔لیکن ’ایڈیڈاس ‘نے اپنے تیار کردہ’سامبا او جی ‘ نامی سنیکرز کے بارے میں ترک صارفین کو یہ نہیں بتایا تھا کہ ان کی تیاری خنزیر کی کھال سے کی گئی ہے ۔