حیدرآباد ۔8 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں خواتین کے خلاف امتیازی سلوک کے خاتمہ کے عنوان پر 25 نومبر تا 9 ڈسمبر مہم چلائی گئی ۔ اس مہم کے تحت 9 ڈسمبر کو دوپہر 2.30 بجے نظامت فاصلاتی تعلیم میں لکچرس کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ انسپکٹر پولیس سائبر آباد ویمنس پولیس اسٹیشن شریمتی سنیتا اور محترمہ جمیلہ نشاط، بانی و ڈائرکٹر شاہین ویمنس ریسورس اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن ’سائبر اسٹاکنگ و سائبر بدسلوکی ‘ پر خطاب کریں گے