حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکتوبر (پریس نوٹ) مانصاحب ٹینک میں واقع خواجہ منشن فنکشن ہال میں ہفتہ 29 اکتوبر کو جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں تقریباً 45 کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔جاب میلہ میں ہوٹل مینجمنٹ ، ٹیلی کام ، بینکنگ ، فارمیسی ، آئی ٹی ، آئی ٹی ای ایس ، مارکیٹنگ اور سیکوریٹی ایجنسیز میں ملازمتوں کی پیشکش کی جائے گی ۔ شہر کی ایک این جی او دکن بلاسٹرس کی جانب سے جاب میلہ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ جاب میلہ کے اوقات صبح 8 بجے تا 1 بجے دن ہوں گے ۔