خون پینا ہر بیوی کا پیدائشی حق ۔ سونوسود کا مزاحیہ ردعمل

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : فلموں میں ویلن کا کردار ادا کرنے والے سونوسود اصل زندگی میں ہیرو ہے ۔ انہوں نے کورونا بحران اور اس کے بعد لوگوں کی کسی بھی شکل میں کئی ایک مقامات پر مدد کی ہے ۔ جس کی خبریں آئے دن منظر عام پر آتے رہتے ہیں ۔ چند ضرورت مند سونوسود سے مدد طلب کرتے ہیں چند لوگ مزاحیہ انداز میں مدد طلب کرتے ہیں ۔ ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے ساتھ سونوسود مزاحیہ مدد طلب کرنے والوں کو بھی فنی انداز میں جواب دیتے ہیں ۔ اس طرح کا ایک جواب کافی ہائی لائٹ ہوگیا ہے ۔ ایک شخص نے سونوسود کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے اپیل کی کہ بھائی آپ ہر کسی کی مدد کررہے ہیں پلیز میری بھی مدد کردو ۔ میری بیوی میرا زیادہ تر خون چوس لے رہی ہے ۔ کیا اس کا کوئی علاج ہے ؟ اگر ہے تو براہ کرم میری مدد کریں ایک بیوی کے ظلم کا شکار کی حیثیت سے مدد طلب کررہا ہوں جس کا جواب دیتے ہوئے سونوسود نے کہا کہ یہ ہر بیوی کا پیدائشی حق ہے ۔ بھائی تم بھی میری طرح اسی خون سے بلڈ بینک کا آغاز کردو ۔ ایک فنی ایموجی شیئر کرتے ہوئے جواب دیا جس کی کئی لوگ تعریف کرتے ہوئے زبردست جواب دینے کے کامنٹس کررہے ہیں ۔۔ ن