نئی دہلی : پاکستان کے لئے بڑی اُلجھن پیدا کرنے والی تبدیلی میں ملک کی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے خلیج میں مقیم پاکستانی بزنسمین عمر فاروق ظہور کو داؤد ابراہیم کا مبینہ پارٹنر بتایا ہے ۔ پاکستان میں ایک شخص بنام رضوان رضی نے یو ٹیوب پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ نہایت مطلوب داؤد ابراہیم کے پارٹنروں میں فاروق ظہور شامل ہیں۔ حکومت پاکستان نے ہمیشہ یہی کہا ہے کہ داؤد پاکستان میں نہیں ہے جبکہ ہندوستان بار بار کہتا آیا ہے کہ حقیقت برعکس ہے ۔