حیدرآباد/11 فروری ( سیاست نیوز) حیدرآباد میں موسم گرما کے آغاز کا عوام کو تجربہ ہونے لگا ہے کیونکہ درجہ حرارت میں اضافہ نے موسم گرما کی آمد کا اشارہ دیا ہے۔ گذشتہ ہفتہ سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ درج ہورہا ہے اور کل کئی علاقوں میں درجہ حرارت 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے 16 فروری سے مزید اضافہ کی پیش قیاسی کی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجہ میں 7 فروری سے ہی شہر کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مونڈا مارکٹ میں درجہ حرارت 38 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ توقع ہے کہ16 فروری کے بعد گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا ۔ گرمی میں اضافہ کے بعد ایر کولرس اور ایر کنڈیشنڈ کا استعمال شروع ہوچکا ہے۔ موسم گرما میں بلاوقفہ برقی سربراہی کیلئے حکومت اقدامات کررہی ہے۔ رمضان المبارک کے پیش نظر گرمی کی شدت میں اضافہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔1